2013 ءمیں ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ سیٹیں نہ جیت سکے : عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 2013ءمیں ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ سیٹیں نہ جیت سکے، میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے۔ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے۔ 2013ءمیں لوگ سمجھتے تھے کہ پارٹی کا ووٹ بنک کم ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کا گراف اوپر آرہا ہے، قومی اسمبلی کے 232 پارٹی ٹکٹ جاری کرچکے ہیں۔ الیکٹ ایبل نہیں لیڈر ملک کو اوپر کی طرف لیکر جاتا ہے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ خیبر پی کے میں دیگر صوبوں سے کم کرپشن ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں کل 27 جون کو اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب، 28 اور 29 جون کو لاہور میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس دوران جلسہ عام بھی ہوگا، یکم جولائی کو عمران خان بنوں او ررزمک پہنچیں گے۔ 2 جولائی کو کراچی کے دو روزہ دورے پر پہنچیں گے۔ اس دوران وہ اپنے حلقے این اے 243 سمیت شہر کے مختلف مقامات پر عوام سے ملیں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان نے عمران اسماعیل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور الیکشن میں ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کراچی کی انتخابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ناراض کارکنوں کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ ناراض کارکن عمران خان کی یقین دہانی کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ عمران خان نے رجب طیب اردگان کو ترک صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا دور ترک عوام کیلئے مزید خوشحالی اور استحکام کا سبب بنے۔
عمران