• news

پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں پاکستان کا اعلی سطح کا وفد شریک ہے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اعلی سطح کے وفد کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔ وفد میں ایف آئی اے‘ دفتر خارجہ‘ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام بھی شامل ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر امور زیر غور آئیں گے۔ وزیر خزانہ ٹاسک فورس کے 6 روزہ اجلاس میں پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے اقدامات اور ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کریں گی اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں گی۔ پاکستانی وفد اگر ایف ٹی اے ایف کو اپنے ایکشن پلان پر آمادہ کرلیتا ہے تو آئندہ چند ماہ میں پاکستان کا نام ”گرے لسٹ“ سے خارج ہو جائے گا۔ ایف ٹی اے ایف کا اجلاس 29 جون تک جاری رہے گا۔
ٹاسک فورس

ای پیپر-دی نیشن