بغاوت کیس : نوازشریف شاہد خاقان کو نوٹس عباسی پوزیشن واضح کریں : لاہور ہائیکورٹ
لاہور( آن لائن )عدالت نے قائد ن لیگ میاں نواز شریف کے خلاف بغاوت کیس میں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کاروائی کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخوست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ نواز شریف کا انٹرویو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔جبکہ و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک انتہائی اہم اجلاس کی کاروائی نواز شریف کو جا کر بتا دی۔عدالت نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس تمام صورتحال میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔یاد رہے نواز شریف کے متنازع بیان کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف یہ اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کے متنازع بیان سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے جس کے تحت ان کے اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
بغاوت کیس