کنسلٹنٹ اور کوچز سے صرف ایک سال کا معاہدہ کیا گیا تھا : جاوید چوہان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان کا کہنا ہے کہایک سالہ کنٹریکٹ کے معیاد اور فنڈز کے ختم ہونے پر تمام کنسلٹنٹ اور کوچز کے معاہدے بھی ختم کر دیئے گئے ہیں۔ جاوید چوہان کا کہنا تھا کہ تمام بھرتی ہونے والے افراد کے معاہدہ میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ انہیں صرف ایک سال کے لیے بھرتی کیا رہا ہے۔ جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں وہ زیادتی کر رہے ہیں، کیونکہ معاہدہ پر ان لوگوں نے پہلے سے دستخط کر رکھے ہیں۔