• news

ویمنز ورلڈ ٹی20 ، آئی سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

دبئی(صباح نیوز)آئی سی سی نے رواں سال ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی20 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 9 سے 24 نومبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی20 کی میزبانی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سپرد ہے۔ ایونٹ کے افتتاحی دن پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 11 نومبر کو ہو گاتاہم 13 نومبر کو گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم سے اور 15 نومبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کر ے گی۔ایونٹ میں شریک ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ امیں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم گروپ بی میں موجود ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن