• news

پی ایس بی کمپلیکس، کوچنگ سینٹرز لیز پر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں واقع کوچنگ سینٹرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کمرشل بنیادوں پرچلانے کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد 3 سو ایکٹر پر مشتمل پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ساتھ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاورمیں موجود کوچنگ سینٹرز میں موجود کھیلوں کی سہولیات فٹبال گرائونڈز، سوئمنگ پولز، انڈور جمنازیم، فٹنس جم، ایتھلیٹکس ٹریک، بیڈمنٹن ہال کو پبلک پرایٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے گا اور اس بنیاد پر حاصل ہونیوالی رقم سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے معاملات کو چلایا جائے گا جس کا مقصد اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بورڈ کی تمام سہولیات کو 3سال کیلئے لیز پر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن