بھارت کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے دینے سے انکار
کراچی (آن لائن) بھارتی ہائی کمشن نے آئندہ ماہ چنائی میں شیڈول ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے آفیشل کے مطابق پاکستان نے اپریل میں ویزے کے لیے درخواست دی تھی لیکن انڈین ہائی کمشن نے 2 ماہ بعد بغیر ویزے کے پاسپورٹ واپس کر دئیے ہیں۔پاکستان اسکواڈ فیڈریشن کے گیم ڈیولمپنٹ آفیسر عامر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ہائی کمشن کی ویب سائٹ پر ویزا دینے کی مدت 35دن درج ہے اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے 18 جولائی سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے اپریل میں ہی ویزے کی درخواست دے دی تھی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ سکواڈ فیڈریشن، ایشین سکواش فیڈریشن اور ایونٹ کے حکام کو بروقت ویزے کے عمل کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا تاکہ درکار معاونت کی جا سکے۔