اداکارہ ماہرہ خان، بشریٰ انصاری، حمزہ علی عباسی و دیگر آئندہ ماہ کینیڈا جائیں گے
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان، حریم فاروق، صنم جنگ، بشریٰ انصاری، کبریٰ خان، ہمایوں سعید، عاطف اسلم، احمد علی بٹ، یاسر حسین، حمزہ علی عباسی اور علی رحمان جولائی میں کینیڈا جائیں گے۔ یہ فنکار 28 جولائی کو ٹورنٹو میں ہونیوالے ایوارڈ شو میں پرفارم کریں گے۔ آج کل اس شو کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔