معروف گلوکار حامد علی بیلا کی 17ویں برسی کل منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار حامد علی بیلا کی 17ویں برسی 27 جون کو منائی جائے گی۔ انہیں شاہ حسین کا کلام گانے پر فقیر آف شاہ حسین کا خطاب دیا گیا۔ انہیں بہترین گلوکاری پر حکومت پاکستان نے 1995ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔