• news

اردگان کی کامیابی امت کیلئے نیک شگون، ترک قوم مبارکباد کی مستحق ہے: سمیع الحق

پشاور (بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے ترکی میں رجب طیب اردگان کی صدارت کیلئے کامیابی کو پورے ملت مسلمہ کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے اور اپنی جماعت جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے انہیں مبارکباد دی ہے، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ خلافت عثمانیہ کو تباہ کرنے کے بعد سیکولر اور دین دشمن عناصر اور مصطفی کمال جیسے لیڈروں نے ترکی سے اسلام کی ایک ایک نشانی مٹانے کی کوشش کی جتنا اسے دبایا گیا اتنا ہی وہ ابھر رہا ہے،ترکی کی غیور قوم بھی خراج تحسین کی مستحق ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مخلص اور دیانتدار قیادت کافقدان اور کرپٹ عناصر کا تسلط ہماری تمام بربادیوں کی بنیادی وجہ ہے ،اگلے انتخابات کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ترکی سے سبق سیکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن