عاصمہ حامد نے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام چیلنج کر دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عاصمہ حامد نے خود کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عاصمہ حامد کی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری قانون کو ذاتی حثییت میں طلب کرلیا۔ درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ نگران حکومت کے پاس کسی کو آئینی عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں اور نگران حکومت نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔