لوٹے جمع کرنے کے بعد تحریک انصاف اب بیت الخلائی مخلوق ہوگئی: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نامہ نگار)سیالکوٹ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز یونین کونسل حمزہ غوث سے کردیا خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں جتنے لوٹے اکٹھے ہوگئے ہیں اب خلائی مخلوق نہیں رہی بیت الخلائی مخلوق ہوگئی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز جب بھی اپنی والدہ کا ذکرکرتے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف والے کہتے ہیں یہ دونوں سیاست کیلئے ماں کا نام استعمال کرتے ہیں۔ عمران خان نے والدہ کے نام پر سات ملین ڈالر کی خیرات اور زکوٰۃ اکٹھی کی ہے عمران خان نے سات ملین ڈالر بیرون ملک سٹے پر لگا دیئے۔ میرے خلاف عمران خان نے ایک ارب کا دعویٰ عدالت میں کررکھا ہے اور خود عدالت میں پیش نہیں ہوتامیںاور میں آج بھی اپنے کہے ہوئے الفاظ پر قائم ہوں۔خواجہ نے کہا کہ انہوں نے کلثوم نواز کی خبر گیری کیلئے تین دن لندن میں قیام کیانواز شریف اس وقت ذاتی اور سیاسی دونوں زندگیوں کی آزمائش سے گزر رہے ہیں وہ سو سے زائد مرتبہ عدالتوں میں جاچکے ہیں نواز شریف کو اپنی بیمار اہلیہ سے ملنے کیلئے روکا جاتا رہا۔قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیںکہ کلثوم نواز بیمار نہیں ہیں پانچ سال قبل عوام کی عدالت میں مجھے اللہ نے کامیابی دی تھی میرے مخالف ایک بار خلق خدا کی عدالت اور تین بار عدالت عظمیٰ میں شکست سے دو چار ہوئے ہیں عوامی عدالت کا انعقاد پانچ سال بعدہوتا ہے ۔میرا اور آپ کا قائد جس طرح کہتا ہے ووٹ کو عزت دو۔عوام نے شیر پر مہر لگا کر ووٹ کی عزت وحرمت کو بحال کرناہے ملک میں عوام کی رائے اور ووٹ کو اولین فوقیت حاصل ہے۔ وہ یوسی حمزہ غوث میں سیاسی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی منشااللہ بٹ اور چوہدری اکرام بھی موجود تھے۔