اوکاڑہ: ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
اوکاڑہ (نامہ نگار) نیشنل ہائی وے اڈا کسان کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لٹر تیل روڈ پر بہہ گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ آئل ٹینکر کراچی سے لاہور کی طرف جارہا تھا۔ پولیس نے کسی بڑے حادثہ سے بچنے کے پیش نظر آدھے کلو میٹر کے علاقے کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ رضوان نذیر بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر تے رہے تاہم ریسیکو1122کی ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹہ کی جدوجہد کر کے جائے حادثہ کو کلیئرکیا۔