• news

قصور میں عدلیہ مخالف ریلی، لیگی رہنمائوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قصور بار کے صدر نسیم مرزا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکلا نے بتایا کہ 13 اپریل کو قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی جس میں نہ صرف عدلیہ تقاریر کی گئیں بلکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی۔ تمام چھ ملزموں نے غیر مشروط معافی مانگی۔ ملزموں کے وکلا نے حتمی دلائل بھی دیئے۔ درخواست گزار کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کی ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزموں کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی سمیت مقامی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن