• news

اسلام آباد کیلئے ایم ایم اے کے امیدواروں کا اعلان این اے 53‘ 54 سے میاں اسلم حصہ لیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ مجلس عمل نے اسلام آباد کیلئے اپنے نمائندوں کا اعلان کردیا، حلقہ این اے 53‘ 54 کے امیدوار میاں اسلم حلقہ این اے 52کے امیدوار بلال فیصل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میاں اسلم کی رہائش گاہ پر متحدہ مجلس کے صدر مولانا عبدالرئوف نے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے قاری سہیل عباسی، میاں محمد اسلم ، کاشف چوہدری ، حافظ مقصود ، مفتی عابد اور محمد علی کاظمی بھی موجود تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر و صدر متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے صدر مولانا عبدالرئوف نے کہا کہ جس طرح برصیغر کے مسلمانوں نے ایک سوچ اور نظریئے کے تحت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعیبر کیا ۔ اسی طرح پاکستان کے مسلمانوں نے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحدہ مجلس عمل کی آواز پر لبیک کہا متفقہ طور پر اسلام آباد میں حلقہ این اے 53,54کیلئے جماعت اسلامی کے رہنمامیاں محمد اسلم جبکہ حلقہ این اے 52کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار راجہ بلال فیصل کو سپورٹ کرینگے اس سلسلے میں متحدہ مجلس عمل میں شامل پانچوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن