قصور: 3 ماہ قبل اغواء ہونے والے بچے کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل
لاہور+ قصور (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او قصور نے 3 ماہ قبل اغواء ہونے والے بچے فائق کی بازیابی ملزمان کی گرفتار کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی نے 3 ماہ قبل اغواء ہونے والے 5 سالہ بچے فائق کی بازیابی کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ڈی پی پی قصور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے فائق کو بازیاب کر لیا جائے گا نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری رضوی نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے فائق کو بازیاب کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔