9 یورپی ممالک مشترکہ ملٹری فورس بنائیںگے‘ پلان پر دستخط
لکسمبرگ (اے ایف پی،نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ9 یورپی ممالک نے مشترکہ ملٹری کرائس فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا بریگزٹ کے بعد ممکنہ پریشان کن صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدام کا فیصلہ کیا گیا یورپی ملٹری فورس نیٹو کی مدد کے بغیر کام کرے گی اور یورپی ممالک کی سرحدی صورتحال کنٹرول کرے گی یورپی ممالک میں برطانیہ،فرانس، جرمن شامل ہیں۔ یورپی ممالک نے یورپی ملٹری مداخلت کے پلان پر دستخط کر دئیے ہیں۔ فرانس نے دفاع کے لئے منصوبہ پیش کیا تھا جس پر بحث کے بعد منظوری دی گئی۔ برطانیہ بھی اس میں شامل ہے۔ منصوبے کے تحت انسانی بحران سے نمٹنے، ایوکریشن آپریشنز اور فوجی خدمات کے سلسلہ میں تعاون کیا جائے گا۔ فرانس، برطانیہ، جرمنی، بیلجئم، ڈنمارک، نیدرلینڈ، ایسٹونیا، پرتگال اور سپین نے سائن کئے ہیں۔