ایتھوپیا: وزیراعظم کی ریلی میں دستی بم حملہ ‘ایف بی آئی انکوائری کریگی
عدیس ابابا (اے ایف پی) ایتھوپیا کے وزیراعظم ایبی کی ریلی میں بم دھماکے سے 14 افراد کی ہلاکت اور 80 سے زائد زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد ایف بی آئی ٹیم عدیس ابابا جائے گی اور انکوائری کرے گی یہ گرنیڈ حملہ کس گروپ نے کیا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم ایسی اصلاحات چاہتے تھے لیکن بعض عناصر ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔