مسلم لیگ 5 سالہ کارکردگی کی بناء پر دوبارہ حکومت بنائے گی: نرگس متین
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت دوبارہ حکومت بنائے گی، دھرنا پارٹی کا دھڑن تختہ جلد ہونے والا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں پارٹی وفاق اور پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔پاکستان میں انتشار اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دینے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ پانچ سالوں میں کے پی کے اور سندھ کے عوام صاف پانی کو ترستے رہے ہیں۔ دھرنوں میں چار سال ضائع کرنے والے لیڈر کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے یہاں سے کسی ا نتشار پسند سیاستدان کو کامیابی نہیں ملے گی۔