لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا بتایا گیا ہے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار شوکت علی کو روند ڈالا موٹرسائیکل بے قابو ہوکر قریبی نالہ میں جا گری جس کے نتیجہ میں نوجوان نالہ میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا لاہور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار دو دوست شدید زخمی ہو گئے جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا زخمی ہو گئے۔