لڑکیوں کی فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر ڈالنے کے 2 ملزموں کیخلاف مقدمے کی سماعت ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے فیس بک پر لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو آج بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز عدالت میں لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کرکے ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کی، ملزموں سفیر بھٹی اور عمر صدیق پر الزام ہے کہ انہوں نے لڑکیوں کی قبل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کیں۔ ان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کئے۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے سماعت آج منگل تک ملتوی کر دی۔