ایم کیو ایم سے نکالے گئے شاہد اقبال پاشا کا اپنا نظریاتی گروپ بنانے کا اعلان، کامران ٹیسوری اور انجینئر کاشف بھی شامل
کراچی (آن لائن) عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ میں ہونے والی ایک اور بغاوت نے ایم کیوایم کی قیادت کوپریشانی میں مبتلا کردیا، نیاگروپ سامنے آگیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سابق رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد اقبال پاشا نے ایم کیوایم پاکستان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا علیحدہ سے نظریاتی گروپ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ انکے ساتھ اس نظریاتی گروپ میں کامران ٹیسوری اور انجینئرکاشف شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی صورت میں بہادرآبادگروپ کے ساتھ نہیں ملناچاہتا۔