ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک ہی محلے کے 8 لڑکے لاپتہ
ڈیرہ اسمعیل خان (بی بی سی ڈاٹ کام) ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک محلے کے آٹھ نوجوان لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں ان لڑکوں کا تعلق محلہ حیات اللہ اور اسکے قریبی گلی کوچوں سے بتایا گیا ہے اور ان کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان ہیں پولیس تھانے میں موجود اہلکار نے بتایا کہ ان لڑکوں کے والدین اور بھائیوں نے مختلف اوقات میں درخواستیں دی ہیں کہ ان کے بچے غائب ہیں یہ لڑکے بیس جون کو ایک ہی وقت میں لاپتہ ہوئے ہیں۔