• news

احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) احتساب عدالت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں بارے نیب ریفرنس کی سماعت آج کرے گی، استغاثہ کے گواہ اشتیاق علی کے بیان پر وکیل صفائی جرح جاری رکھیں گے، دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، جس کیلئے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔ انٹر پول کو خط سے قبل احتساب عدالت سے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت اسحاق ڈار کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دیا جائے گا۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد نیب ریڈ وارنٹ کے اجرا کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھے گا۔ دریں اثناء سپریم کورٹ میںسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار نواز علی پیرزادہ کی التوا کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن