• news

فیفا فٹبال ورلڈکپ کے نتائج حیران کن ہوں گے: عبداللہ راہی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی فٹ بالر عبداللہ راہی نے کہا ہے کہ موجودہ ورلڈ کپ کے نتائج انتہائی حیران کن ہوں گے، بڑی ٹیموں کو گروپ کے ابتدائی میچز میں ہمیشہ کی طرح سخت مقابلوں کا سامنا رہا ہے۔ انگلینڈ نے موجودہ ورلڈ کپ کی سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان ہیری کین نے پانامہ کے دفاع کو پارہ پار کرکے اپنی ٹیم کو ٹاپ سسکٹین میں پہنچا دیا، ارجنٹائن اور نائجریا کے درمیان میچ سب سے زیادہ دلچسپ ہوگا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی،عبداللہ راہی کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا ہوکہ ناک آئوٹ مرحلے میں تمام ٹیموں کو اپنی اصل قوت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، فیفا ورلڈ کپ 2018 میں انگلینڈ نے پاناما کو شکست دے دی۔ جاپان اور سینیگال کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر رہا جبکہ تیسرے میچ میں کولمبیا نے پولینڈ کو 0-3 سے شکست دے دی۔جاپان اور سینگال کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور توقع کی جارہی تھی کہ جاپان اس میں میں فتح حاصل کرے گی۔ کولمبیا نے پولینڈ کو 3-0 سے شکست دی یہ مقابلہ بھی یکطرفہ رہا۔

ای پیپر-دی نیشن