• news

پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، کوالیفائنگ رائونڈ مکمل، مین آج شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن پنجاب سکواش کمپلیکس لاہورکا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگیا۔ دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے نعمان خان کو، دانش اطلس نے محمد فرحان کو، وقار محبوب نے عزیر شوکت کو جبکہ آخری میچ میں بلال ذاکر نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حارث قاسم کو ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج بروز بدھ 27 جون کو مین رائونڈ شروع ہو گا۔ گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں کے دوران ایس این جی پی ایل سپورٹس سیل کے سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون، مینجر فرخ امین، پاکستان سکواش فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر خانزادہ، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد عمران،شعیب مسعود کوچز،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن