• news

پاکستان کیخلاف سازش بے نقاب، سوئٹزرلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی افغان پرچم لہرا ئے گئے

جنیوا(آئی این پی)بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ایک اور سازش سے پردہ اٹھ گیا،سوئٹرزلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے پکڑے گئے،پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی آقائوں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔ جنیوا میں احتجاج کے دوران ثابت ہوگیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو فنڈ کرنے میں بھارت اور افغانستان پیش پیش ہیں۔ بھارت کی مدد سے چلنے والی ملک دشمن تنظیمیں بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں۔ یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی ایم کو اس کے وہ بیرونی آقا چلارہے ہیں اورپاکستان کیخلاف زہرافشانی میں سرگرم عمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن