• news

انٹرنیشنل ختم نبوت کے سرپرست مولانا مجیب الرحمن انتقال کرگئے

سرگودھا(نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت کے سر پرست و سر پرست اعلیٰ قراہ کونسل آف پاکستان امام و خطیب جامع مسجد غلہ منڈی مولانا مجیب الرحمن انتقال کرگئے ۔ انکی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا محمد رمضان صاحب نے پڑھائی جس میں مولانا زاہد محمود قاسمی،سابق ایم این اے حامد حمید،عبدالرزاق ڈھلوں،چوہدری محمد اقبال،مولانا جمال الدین فانی،قاری احمد علی ندیم،قاری وقار عثمانی سمیت ملک بھر سے علما کرام نے شرکت کی اور مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن