لاہور ہائیکورٹ: حکم عدولی پر نئے سی سی پی او بی اے ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نئے سی سی پی او بی اے ناصر کو توہین عدالت کا پہلا نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست میں عدالتی حکم عدولی پر سی سی پی او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے ہیڈ کانسٹیبل پولیس لائن ندیم ارشاد کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ کرپشن کے الزام میں اسکے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او کو بھجوائی تاہم عدالت کے 4جون 2018کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔