• news

نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست، کابینہ اجلاس کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کیلئے آخری مو قع

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست میں وفاقی حکومت کو کابینہ کے اجلاس کی کارروائی اور نوٹیفکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت تک ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو وفاقی سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر برطانوی ملکہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل دو اے اور دو سو انچاس کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی ہے۔ وفاق کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قرار دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو وفاقی سیکرٹری قانون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن