روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث میانمار کے جنرل کو برطرف کر دیا گیا
ہنگون (اے ایف پی ) میانمار حکام نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور خواتین سے زیادتی میں ملوث ہوے پر یورپی یونین کی پابندیوں کے شکار ایک جنرل کو برطرف کر دیا ہے ریاست رخائن میں ویسٹرن کمانڈ کے سابق سربراہ میجر جنرل میونگ میونگ سوئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ترجمان نے فیس بک پوسٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے یاد رہے گزشتہ روز یورپی یونین نے 5 جرنیلوں سمیت 7 افراد پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔