• news

25 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ رائیو نڈ میںشکیل کی فیملی کو یرغمال بنا کر4 لاکھ ہزار 80 ہزار، باغبانپورہ میں سرفراز کی فیملی سے 3 لاکھ 80 ہزار، چوہنگ میں توصیف کی فیملی سے 2 لاکھ 60 ہزار، گلبرگ میں ساجد کی فیملی سے 2 لاکھ 80 ہزار، سبزہ زار میں شاہد کے گھر سے 2 لاکھ 90 ہزار، نشتر کالونی میں صہیب کے گھر سے 2 لاکھ 40 ہزار اور مصری شاہ میں مشتاق کی فیملی سے 2 لاکھ 50 ہزار کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء اور فون لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں پرانی انار کلی سے شبیر اور گلبرگ سے بابر کی گاڑیاں جبکہ شادباغ، مناواں، موچی گیٹ، نیو انارکلی، ساندہ اورگرین ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن