نیب ہیڈ کوارٹر اڑانے کی دھمکی، قائمہ کمیٹی داخلہ کا نوٹس، رپورٹ طلب
اسلام آباد(آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی کا نوٹس لے لیا ، وزارت داخلہ سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی،نیب ہیڈکواٹرز اور تفتیش کرنے والے آفیسرز کو سخت سکیورٹی دینے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے دھمکی کا نوٹس لیتے ہوئے کیا نیب کو بارود سے اڑانے کی دھمکی نہایت ہی قابل مذمت و تشویش ناک ہے اوروزارت داخلہ نیب کو دھمکی اور سکیورٹی انتظامات پر تین دنوں میں کمیٹی کو رپورٹ جمع کرائے۔انہوں نے کہاکہ تفتیش کرکے دھمکیاں دینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے گی جو معاملے کی تفتیش کی نگرانی کریگی