• news

گوجرانوالہ: تاجر اور اسکی بیوی کا کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، گرم راڈ سے جسم داغتے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تاجر اور اسکی بیوی نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدد کی انتہا کردی، بچی کو بیلٹوں سے مارنے کے ساتھ اسکے جسم کو گرم چمچ اور راڈ لگا کر داغتے رہے۔ ورثاء نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ تھیڑی سانسی کی 12 سالہ مافیہ تین سال سے راولپنڈی کے علاقہ اصغر مال کے تاجر عثمان کے گھر کام کرتی تھی، جسے کام صحیح نہ کرنے پر مالک اور اسکی بیوی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ بچی کو اسکے ورثاء سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا تھا۔ گزشتہ روز مافیہ کے ورثا اچانک اسے ملنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے دیکھا کہ انکی بیٹی پر تشدد کی انتہا کردی گئی جس پر وہ بچی کو ساتھ لیکر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے جہاں ڈیوٹی ڈاکٹرز نے انہیں پہلے پو لیس رپورٹ کرانے کا کہا ۔ اس دوران میڈیا کو متاثرہ بچی نے بتایا کہ اسے کام صحیح نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جبکہ بچی کے بھائی کا الزام تھا کہ مالک اور اسکی بیوی بیلٹوں سے مارنے کے ساتھ مافیہ کے جسم پر گرم چمچ اور راڈ لگاتے تھے جس کے کمسن بچی کے جسم پر واضح نشانات ہیں۔ مافیہ کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ جب کبھی وہ مافیہ سے ملنے جاتے تو مالکان بہانہ بنا کر انہیں واپس بھجوا دیتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن