علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں سفیر تعیناتی، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت دیگر فریقوں سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کی منظوری اور میرٹ کے برعکس علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی طریقہ کار اور میرٹ کے برعکس کی گئی جس کی وجہ سے درخواست گزار عہدے کے لئے اپلائی نہیں کر سکا جو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار مطلوبہ تعلیم اور تجربہ کے حامل ہیں۔