نیب مقدمات کی بجائے قومی لٹیروں کو لٹکائے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے نیب کو دھمکیاں وہ دے رہے ہیں جنہیں نیب سے خطرہ ہے۔ نیب مقدمات لٹکانے کی بجائے قومی لٹیروں کو لٹکائے تاکہ دھمکیاں آنے کا سلسلہ بند ہو۔ الیکشن کے بعد خیر نہیں دیکھ رہا۔ سیاسی شطرنج پر مہروں کو آگے پیچھے کیا گیا، عوام نمائندوں کے گریبان نوچیں گے۔ ویژن اور وسائل سے محروم اسمبلیاں ملک کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گی۔ یورپ کے تنظیمی دورے پر روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ زید تفصیل کے مطابق طاہر القادری نے کہا آج بھی سمجھتے ہیں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اصلاحات، احتساب کے بعد پھر انتخاب فائدہ مند ہوں گے۔ہم اس نظام کا حصہ بن کر اپنے نظریہ سے غداری نہیں کر سکتے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل پاکستان کی تباہی اور اداروں کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔