• news

امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیا

منیلا(آئی این پی )امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز جنوبی چینی سمندر میں گشت کے لئے پہنچ گیا جہاں مصنوعی جزیرے پر چین نے اپنی تنصیبات اور تعمیرات قائم کر رکھی ہیں ۔ چین اس علاقے کو اپنی ملکی سلامتی کیلئے اہم اور داخلی معاملہ تصور کرتا ہے جبکہ واشنگٹن یہاں قائم چینی فوجی تنصیبات پر تنقید کرتا رہا ہے تا ہم اب امریکی فوجی کمانڈ کی طرف سے 97ہزار ٹن وزنی تیسرا امریکہ طیارہ بردار جہاز رونالڈ ریگن اس چینی علاقے میں خلیج منیلا کے پاس پہنچ گیا ہے ۔جہاز پر 70 جنگی طیارے موجود ہیں یہاں پہنچ کر طیارہ بردار جہاز کے عملے نے بحریہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقے میں موجود ہزاروں ملاحوں کی حفاظت کے بارے میں بات چیت کی ۔ طیارہ بردار جہاز ریئر ایڈمرل مارک ڈالٹن نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی ہماری قوم اوراتحادیوں کے دفاع کی اہلیت میں مدددیتیہے اور جنوبی چینی سمندر میں جہاز رانی کی حفاظت کی اہلیت کو فروغ دیتی ہے جس سے یہاں آزادی سے تجارت ہو سکے گی اور خطے میں تصادم کو روکا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن