زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت جوکھیو گرفتار
کراچی (وقائع نگار) سابق ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت جوکھیو کو نیب نے گرفتار کر لیا۔ اس کیس میں شعیب اور سیف عباس گرفتار ہیں، ملزم کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ان پر زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔