پیرس: صحافی عتیق الرحمن، حافظ معظم پر افغانوں کے حملے کی مذمت
پیرس (نمائندہ خصوصی) سارسل میں سینئر صحافی و سابق صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن اور معروف نعت خواں حافظ معظم پر چند افغانوں کی طرف سے حملے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا ایک اجلاس ہوا۔ چوہدری شاہد فاروق نے مذمت کرتے کہا اظہار یکجہتی اور ایسے واقعات کے سد باب کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔، فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کیس کی پیشرفت کے حوالے سے کمیونٹی کو آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ایک پرامن کمیونٹی ہے اور مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ یوسف خان ، چوہدری منیر وڑائچ ، چوہدری عبدالرزاق ڈھل، ذوالفقار جتالہ، چوہدری اعظم، شیخ غلام حسین، عبدالقدیر، سردار ظہور اقبال، راجہ اشفاق احمد، ابرار کیانی اور کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے اس اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ حملہ پوری پاکستانی کمیونٹی پر حملہ کے مترادف ہے۔