کویت: لیفٹیننٹ جنرل عصام انڈر سیکرٹری تعینات
کویت (نمائندہ خصوصی) کویت کی وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ جنرل عصام النھام کو وزارت کا انڈر سیکرٹری (وکیل وزارہ) تعینات کر دیا ہے اس سے قبل وہ نیشنل سیکورٹی کے انچارج رہ چکے ہیں۔ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی وزارت داِخلہ کے مختلف اداروں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔انہوں نے اداروں کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا۔ متعلقہ افسروں کو ہدایت کی مسافروں کے ساتھ انتہائی نرمی برتی جائے۔