امریکی وزیر خارجہ پہلے دورے پر چین پہنچ گئے امید ہے شمالی کوریا جلد فوجیوں کی باقیات حوالے کر دیگا: میٹس
بیجنگ (آئی این پی/ اے پی پی ) امریکی وزیر دفاع جم میٹس تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ پینٹاگون کے مطابق میٹس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے وزیر دفاع ہیں جو چین کا دورہ کر رہے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات جلد ان کے حوالے کر دی جائیں گی۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر دونوں ممالک میں تناؤ موجود ہے۔ واشنگٹن اسی تناظر میں تائیوان کو مزید ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ بیجنگ اس کے خلاف ہے۔ دریں اثناء سیاسی مبصرین امریکی وزیردفاع کے دورے کو چین امریکہ اختلافات کے پس منظر میں انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔امریکی وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کوریا کی جنگ کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی باقیات جلد ان کے حوالے کر دی جائیں گی ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اس امر کا عہد کیا تھا۔ جیمزمیٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں اقوام متحدہ کی فورسز ان باقیات کو وصول کرنے کے لئے تیار ہیں۔