• news

چین:جج کی بچے کو رعایتی ٹکٹ دینے سے انکار پر ڈزنی پارک کیخلاف قانونی چارہ جوئی

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)ایک چینی والد اپنے دس سالہ بچے کو رعایتی ٹکٹ دینے سے انکار پر شنگھائی ڈزنی ریزارٹ کی زیلی کمپنی شنگھائی انٹرنیشنل تھیم پارک کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔ گوانگ ڈانگ ہائی پیپلز کورٹ کا جج لائیو دیمنگ جنوری میں اپنے بچے کو شنگھائی ڈزنی لے کر گیا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے آن لائن 499یوآن(76.80ڈالر)مالیت والا پیرینٹ۔چائلڈ پیکیج خریدا لیکن اس کے بچے کو ریزارٹ میں داخل ہونے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ اس کی عمر بچے کے پاس کیلئے ضروری زیادہ سے زیادہ 1.4میٹر کی لمبائی سے زیادہ تھی۔،بچے کے والد سے کہا گیا کہ وہ بچے کیلئے بالغوں والا مکمل ٹکٹ خریدے۔

ای پیپر-دی نیشن