• news

جو سیاسی پارٹی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا وعدہ کریگی اسکو ووٹ دینگے: ملک شفیق

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)کسی پارٹی نے بھی اپنے منشور میں کالا باغ ڈیم بنانے کا ذکر نہیں کیا نہ ہی انتخابی جلسوں میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کر رہے ہیں اس لئے میں اپنے اہل خانہ، رشتہ دار، دوست احباب سمیت عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔میرے 200 دوستوں نے حلف دیا ہے کہ جو سیاسی پارٹی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرے گی ہم اسکو ووٹ بھی دینگے اور اسکی کامیابی کے لئے پوری جان لڑا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی این جی او کے چئیرمین ملک شفیق احمد نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور انکے ساتھی الیکشن والے دن پولنگ سٹیشن جائیں لیکن ووٹ کی پرچی پر کسی امیدوار کے نشان پر مہر لگانے کی بجائے احتجاجی طور پر کالا باغ ڈیم لکھ کر بیلٹ بکس میں ڈالیں گے یا ووٹ کی پرچی پاہر لا کر پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائیندوں کے سامنے اسکو ضائع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ کالاباغ ڈیم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس ملک کی آئندہ نسلوں کو پانی کی کمی اور قحط سالی سے بچائیں۔

ای پیپر-دی نیشن