ایاز صادق کے مقابلے میں اے ٹی ایم کھڑی ہے: سعد رفیق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو بزدل شخص پہاڑوں پر چڑھ گیا دھرنے کے وقت عمران خان بنی گالہ سے باہر نہیں نکلے سردار ایاز صادق اور نواز شریف کو دعائیں دو جنہوں نے استعفے قبول نہیں کئے ایاز صادق کے مقابلے میں اے ٹی ایم کھڑی ہے عمران خان خود انکم ٹیکس نہیں دیتے انہوں نے خیبر پی کے میں کچھ نہیں کیا ہم نے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اگر جھوٹوں کا مقابلہ کرایا جائے تو عمران خان کو عالمی اعزاز ملے گا ڈینگی نے حملہ کیا تو لاہور کے لوگوں نے مقابلہ کیا۔ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو نتھیا گلی کی پہاڑیوں میں چھپ گیا جب بھی آزمائش آئی ہے تو وہ اپنے کارکنوں سے منہ موڑ لیتا ہے جھوٹ کا وار ہمیشہ نہیں چلتا عمران خان کا رویہ اسے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی اجازت دیتا ہے کیا؟ جو بھاگ جاتا ہے آزمائشوں کا مقابلہ نہیں کرتا وہ کیا حکومت کرے گا۔