• news

کاہنہ، رانا مبشر اقبال کو پارٹی کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا الیکشن مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ الیکشن مہم کا آ غاز ہو تے ہی (ن) لیگی کارکنوں کے تیور بدلنے لگے کارکن رانا مبشراقبال کو دیکھتے ہی لیگی کارکن مشتعل ہوگئے کھری کھری سنا ڈالیں۔ کاہنہ میں سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے (ن)لیگی کارکنوں کا اجلاس ہوا جس میں سینئر نائب صدر لاہور رائو ناصر اقبال، نائب صدر لا ہورمرزانصیر بیگ، صدر لیبر ونگ حاجی عبد الخالق، صدر یوسی 247انتظار عالم نائب صدر اقبال گجر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد مو جود تھی کہ (ن) لیگ کے امیدوار حلقہ این اے 134میٹنگ میں آگئے جسے دیکھتے ہی کارکن پھٹ پڑے اور ان کو کھری کھری سنا دیں اور ان کی الیکشن مہم کا بائیکاٹ کرنے اعلان کیا جس کو سن کر (ن) لیگی امیدوار خاموشی سے اٹھ کر چلے آئے۔

ای پیپر-دی نیشن