• news

حمزہ شہباز کی لاہور کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں:محمودالحسن، سردار نسیم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کی پنجاب کے لئے عموماً اور لاہورکے لئے عوامی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اچھے باکردار کارکنان کو قومی، صوبائی ٹکٹ جاری کرنے میں ان کا اہم کردار قابل فخر کیونکہ قربانیاں اور جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرکے اپنا وعدہ پور کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک محمودالحسن اور سابق چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار نسیم پی پی150 کے کارکنوں سے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن