طیب اردگان کی نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا: مولانا سعید احمد عنایت اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا عبدالرؤف مکی‘ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج‘ مولانا محمد مکی حجازی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘ مولانا مفتی شاہد محمود مکی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور دیگر رہنمائوں نے ترکی کے صدر حافظ طیب اردگان کی الیکشن میں بے مثال فتح و کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لئے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں دعائیں مانگی گئیں۔جس طرح انہوں نے شام فلسطین اور برما سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کی مدد اور حمایت کی جس کی وجہ سے یہ عالم اسلام کی امیدوں اور دعائوں کے مرکز بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کی کامیابی ملت اسلامیہ اور امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔