• news

انٹرا پارٹی انتخابات: الیکشن کمشن نے مسلم لیگ ن کے صدر‘ سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمشن میں ہوئی۔کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفور سومرو کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر درخوست گزار شجاع الرحمن کے وکیل ظفرعلی شاہ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق نہیں۔ انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔الیکشن کمشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔
انٹرا پارٹی الیکشن

ای پیپر-دی نیشن