فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کر لیا
پیرس (نوائے وقت رپورٹ) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فوری کا اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کے گرے لسٹ میں آنے کے بعد یورپی یونین سے بلیک لسٹ میں شامل کرسکتی ہے۔ ٹاسک فورس کے اجلاس میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے سمیت پاکستان کے 26 نکاتی پلان پر غور کیا گیا۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قایدت میں وفد نے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایف اے ٹی ایف کو کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
ایف اے ٹی ایف