• news

فٹبال ورلڈکپ : جنوبی کوریا نے سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا‘ دفاعی چیمپئن جرمنی 80 برس بعد پہلے مرحلے میں ہی باہر

لاہور (سپورٹس ڈیسک )روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کا 80 سال بعد پہلے ہی راﺅنڈ میں سفر ختم ہوگیا۔ جنوبی کوریا نے حریف ٹیم کو 2-0 سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس میں جاری فٹ بال ورلڈکپ میں گروپ ایف کے اہم ترین میچ میں بال تو جرمن کھلاڑیوں کے پاس زیادہ رہی لیکن وہ گیند کو گول پوسٹ میں ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔میچ میں جرمن کھلاڑیوں کے پاس گیند 70فیصد سے زائد بار رہی جبکہ حریف ٹیم جنوبی کوریا کو گیند پر قبضہ صرف 30فیصد ملا اور اس نے دفاعی چیمپئن کے دفاع میں گہرے شگاف ڈال دیے اور میچ اپنے نام کرلیا۔ جرمنی نے گول کرنے کیلئے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔ شکست کیساتھ ہی جرمن کھلاڑی اور شائقین زارو قطار رونے لگے، کوچ بھی روئے بغیر نہ رہ سکے ۔ جرمنی میں میگا ایونٹ کا میچ دیکھنے والے جرمن شائقین بھی شکست پر آبدیدہ ہو گئے ۔ سویڈن نے میکسیکو کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سویڈن کی جانب سے 50ویں منٹ میں لگوگ اوگسٹنسن، 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ایڈسن الوریز نے گیند کو اپنے ہی گول میں بال داغ کر اون گول کردیا۔میکسیکو کی ٹیم پہلے ہی پری کوارٹر فائنل مرحلے میںپہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی نے 2014 ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو ہراکر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔ 1930ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوا ہے۔برازیل سربیا کو شکست دیکر پری کوارٹرفائنل میںپہنچ گیا ۔ فاتح ٹیم نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی ۔ ناکام ٹیم پہلے ہی مرحلے میں میگاایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ سوئٹزرلینڈ اور کوسٹا ریکا کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا تاہم فاتح ٹیم نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ۔ کوسٹا ریکا کی ٹیم بھی پہلے مرحلے میںہی باہر ہو گئی ۔ عالمی کپ میں لگاتارپہلے ہی راو¿نڈ میں ہی باہر ہونے والی تیسری دفاعی چیمپئن ٹیم بن گئی۔ سب سے پہلے ابتدائی راو¿نڈ سے باہر ہونےوالی دفاع چیمپئن ٹیم اٹلی تھی جو 1950 کے عالمی کپ کے پہلے راو¿نڈ سے آگے نہ جا سکی۔1938 کے ورلڈ کپ میں اٹلی نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا کے بعد جنگ عظیم دوئم کی وجہ سے عالمی کپ منعقد نہ ہو سکا لیکن جب 12سال بعد ورلڈ کپ منعقد ہوا تو اٹلی کا سفر پہلے ہی راو¿نڈ میں تمام ہو گیا۔ 1958 اور 1962 میں لگاتار دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی تاریخ کی واحد ٹیم 1966 کے ایونٹ کے پہلے ہی راو¿نڈ میں باہر ہو گئی تھی۔اس کے بعد 8 ورلڈ کپ تک کوئی بھی دفاعی چیمپیئن ٹیم عالمی کپ کے پہلے راو¿نڈ میں باہر نہ ہوئی ۔ 1998 کا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم تھی جو 2002 ورلڈ کپ میںپہلے ہی راو¿نڈ سے ناکام گھر لوٹی۔2002 عالمی کپ کی چیمپئن نے اگلے ایونٹ میں کامیابی کے ساتھ پہلے راو¿نڈ کو پار کیا لیکن 2006 کی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 2010 میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی۔24جون 2010 کو جوہانسبرگ میں اٹلی اور سلواکیہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپیئن ٹیم کو لازمی فتح درکار تھی لیکن سلواکیہ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے اطالوی ٹیم کا سفر تمام کیا۔2010 میں چیمپیئن بننے والی ٹیم سپین کیلئے برازیلین سرزمین کا سفر کسی ڈراو¿نے خواب سے کم نہ تھا اور چلی نے 18جون کو 2-0 سے مات دے کر پہلے ہی راو¿نڈ میں عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔ جرمنی کی ٹیم 2018 کا ورلڈ کپ کھیلنے روس پہنچی تو اسے ایونٹ کے فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیموں میں سے ایک گنا جا رہا تھا لیکن عالمی کپ کے پہلے ہی راو¿نڈ سے باہر ہونے والی لگاتار تیسری دفاعی چیمپئن ٹیم بن گئی۔


فٹ بال ورلڈ کپ

ای پیپر-دی نیشن